سعودی وزیرِ خارجہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

IMG 20260329 WA1550


سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ عزت مآب شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج شام وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

img 20260329 wa1551703353931820826755
سعودی وزیرِ خارجہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق 3


وزیرِ اعظم نے سعودی وزیرِ خارجہ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے موجودہ علاقائی بحران کے دوران سعودی عرب کی جانب سے اختیار کردہ غیر معمولی تحمل و برداشت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور واضح کیا کہ پاکستان ہر حال میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
وزیرِ اعظم نے حالیہ ہفتوں میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی گفتگوؤں کا حوالہ دیا، جن میں 12 مارچ کو جدہ میں ہونے والی تاریخی ملاقات بھی شامل ہے۔ انہوں نے سعودی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کی وسیع سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا، جن کا مقصد کشیدگی میں کمی اور امریکہ و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس نازک وقت میں مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمِ اسلام میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
سعودی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی اور خطے کی صورتحال پر سعودی عرب کا موقف تفصیل سے بیان کیا۔
دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر مکمل اتفاق کیا۔

متعلقہ پوسٹ