کٹ کٹ چاکلیٹ کی بڑی چوری — نیسلے کا مزاحیہ ردِعمل

IMG 20260329 WA1645


عالمی فوڈ کمپنی نیسلے نے انکشاف کیا ہے کہ نامعلوم چوروں نے اس کے گوداموں سے 12 ٹن کٹ کٹ چاکلیٹ بارز چرا لی ہیں۔
نیسلے کی جانب سے اس حیران کن واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا گیا:
"ہم ہمیشہ لوگوں کو کٹ کٹ کے ساتھ وقفہ لینے کی ترغیب دیتے رہے ہیں — لیکن لگتا ہے چوروں نے یہ پیغام کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔”
کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بڑی چوری کے باعث بازار میں کٹ کٹ چاکلیٹ کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور لوگ نیسلے کے مزاحیہ بیان پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ