وزیراعظم محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے پہنچے

pmo psl collage


لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے موقع پر لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔
وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ہمراہ فائنل میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔
میچ کے آغاز سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی یادگار تصویر کھنچوائی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دونوں ٹیموں کی محنت، لگن اور کارکردگی کو سراہا اور میچ کے لیے دونوں ٹیموں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت کھیلوں بالخصوص کرکٹ کی ترقی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی پالیسی کا مثبت عکاس ہے۔

متعلقہ پوسٹ