وزیرِاعظم شہباز شریف کی پنجاب میں سیلابی صورتحال پر اجلاس کی صدارت

FB IMG 1756282162078



اسلام آباد: (فائزہ یونس نمائندہ خصوصی )وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیرِاعظم کو صوبے کے متاثرہ اضلاع، جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز اور متاثرہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِاعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ریلیف سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو خوراک، عارضی رہائش اور طبی سہولیات ہر صورت فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِاعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ مسلح افواج اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر متاثرہ علاقوں میں بروقت مدد یقینی بنائیں۔ انہوں نے ندی نالوں اور دریاؤں کے کناروں پر حفاظتی بند مزید مضبوط بنانے اور نشیبی علاقوں میں ہنگامی اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت متاثرہ عوام کی بحالی اور صوبائی حکومت کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی تاکہ سیلاب کے نقصانات کم سے کم کیے جا سکیں۔

متعلقہ پوسٹ