جنوبی افریقہ میں سابق عالمی چیمپئن باکسر قتل

news 1787640368 4398



news 1787640368 4398

(24 نیوز)جنوبی افریقہ میں باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسنگ چیمپئن زولانی کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعے کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی تھی۔

 فائرنگ کے واقعے میں زولانی کے ساتھ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔

واضح رہے کہ زولانی 2014ء سے 2015ء تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔

2017ء سے 2019ء تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل زولانی کے پاس رہا۔

مزید پڑھیں:ایک کلک کی غلطی کس طرح ذاتی معلومات لیک کرسکتی ہیں؟ طلبہ کے لیے اہم الرٹ جاری





Source link

متعلقہ پوسٹ