ٹرمپ کا ایران میں تباہ ہونے والے ایف-15 کے ویپن آفیسر کی بازیابی کی تصدیق — تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن

IMG 20260405 WA0726

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں تباہ ہونے والے ایف-15 طیارے کے ویپن آفیسر کرنل کو بحفاظت بازیاب کرانے کی باضابطہ تصدیق کردی۔ صدر نے اسے فوجی تاریخ کا عظیم ترین سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن قرار دیا۔
ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر پیغام میں کہا کہ بہادر کرنل ایران کے خطرناک پہاڑوں میں دشمن کے علاقے میں موجود تھا جبکہ دشمن ہر لمحے قریب آ رہا تھا، لیکن وہ کبھی اکیلا نہیں تھا — اس کا کمانڈر اِن چیف، سیکریٹری آف وار اور جوائنٹ چیفس کے چیئرمین چوبیس گھنٹے اس کی نگرانی کرتے رہے۔
ان کے احکامات پر درجنوں مسلح طیارے روانہ کیے گئے اور کرنل کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ وہ آپریشن میں زخمی ہوئے تاہم جلد صحت یابی کی توقع ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ فوجی تاریخ میں پہلی بار دو امریکی پائلٹس کو الگ الگ دشمن کے علاقے سے نکالا گیا اور دونوں آپریشن بغیر کسی امریکی کی ہلاکت یا زخمی ہوئے بغیر مکمل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم کبھی کسی امریکی سپاہی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے” اور اعلان کیا کہ امریکہ نے ایرانی فضاؤں پر مکمل فضائی برتری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ پوسٹ