پاکستان کو ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑے گا: خواجہ آصف

IMG 20260405 WA0978


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو کئی کھرب روپے کی ضرورت پڑے گی اور یہ اثرات طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔
سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ کے معاشی اور علاقائی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل درکار ہوں گے۔
بھارت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے سخت لہجے میں کہا کہ "بھارت بوکھلاہٹ کا شکار اور حواس باختہ ہو چکا ہے۔” انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پہلگام جیسا کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار پاکستان انہیں کلکتہ تک پہنچا کر آئے گا۔

متعلقہ پوسٹ