اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نایاب لیب کے درمیان ایم او یو پر دستخط، صحافیوں کو 40 فیصد رعایت ملے گی

IMG 20260406 WA2055


اسلام آباد —بیورو رپورٹ محمد سلیم سے  اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے نایاب لیب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت یونین کے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کو نایاب لیب کی تمام دستیاب میڈیکل ٹیسٹنگ پر 40 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔

img 20260406 wa20562955283627277637305
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نایاب لیب کے درمیان ایم او یو پر دستخط، صحافیوں کو 40 فیصد رعایت ملے گی 6
img 20260406 wa20588839053969158164731


معاہدہ نایاب لیب کے سی ای او نواب ظہیرالدین شیخ کے ساتھ طے پایا، جس کا بنیادی مقصد صحافیوں کو معیاری اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ دستخطی تقریب میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر فیاض تنولی، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، فنانس سیکرٹری ملک نجیب اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

img 20260406 wa20834058833312277990804
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نایاب لیب کے درمیان ایم او یو پر دستخط، صحافیوں کو 40 فیصد رعایت ملے گی 7
img 20260406 wa20847460459042273563514


دستخط کی تقریب کے بعد نایاب لیب کے سٹاف نے یونین کے نمائندوں کو پوری لیب کا تفصیلی وزٹ کروایا اور سی ٹی سکین سیکشن کا خصوصی معائنہ کروایا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ لیب میں نصب سی ٹی سکین مشین جدید ترین ماڈل کی ہے، جس کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس کی مضر اثرات شعاعیں دیگر مشینوں کی نسبت 60 فیصد کم ہیں، جو مریضوں کی صحت کے لیے انتہائی محفوظ ہے۔ لیب کے سٹاف نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ہر ممبر کو بہترین معیار کی سروسز فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہ نواز خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ صحافیوں کی فلاح کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی صحافی برادری کے لیے مزید فلاحی اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ پوسٹ