وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

IMG 20260406 WA1485


اسلام آباد — نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی نے آج ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فوری کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
جاپانی وزیر خارجہ موتیگی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی اور اس کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا

متعلقہ پوسٹ