کتابوں کا بےمثال خزانہ؛ دنیا کی سب سے بڑی لائبریری لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی

لائبریری.webp


کتابوں کا بے مثال خزانہ؛ دنیا کی سب سے بڑی لائبریری لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی

’آئیز آف جی بی اے‘ کے نام سے قائم یہ لائبریری 13 ہزار 100 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے

چین کے شہر شین ژین میں دنیا کی سب سے بڑی لائبریری دنیا بھر سے آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’آئیز آف جی بی اے‘ کے نام سے قائم یہ لائبریری 13 ہزار 100 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے جہاں مختلف موضوعات پر ایک لاکھ سے زائد کتابیں موجود ہیں۔

لائبریری میں دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع شدہ کتابیں ترجمے کے ساتھ دستیاب ہیں جس سے مختلف ممالک سے آنے والے قارئین بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مطالعے کے شوقین افراد اس لائبریری کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں وسیع ذخیرۂ کتب کے ساتھ مطالعے کے لیے بہترین ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

چین کے شہر شین ژین میں قائم یہ لائبریری نہ صرف کتاب دوست افراد بلکہ علم و تحقیق سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی ایک اہم مرکز بن چکی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ