اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری، 12 افسران کو نئے رینک لگا دیے گئے

IMG 20260406 WA1650


اسلام آباد — محمد سلیم سے

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں نئے ترقی یاب 12 پولیس افسران کو رینک لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کو اپنے ہاتھوں سے رینک لگائے۔

img 20260406 wa16498850114487742181915
اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری، 12 افسران کو نئے رینک لگا دیے گئے 4
img 20260406 wa16484083493593980154275


انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت یہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی، ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ ترقی یاب افسران کے اہلِ خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، جن کا ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ ترقی یاب افسران کی محنت، لگن، بہادری اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا انعام اور ان کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ وہ آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ایک مقدس محکمہ ہے اور اب ترقی یاب افسران کے کاندھوں پر ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائضِ منصبی احسن طریقے سے ادا کریں، محکمے کی نیک نامی کا باعث بنیں اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو اپنا اولین شعار بنائیں۔
ملک جمیل ظفر نے امید ظاہر کی کہ افسران ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دل جمعی اور نیک نیتی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ پوسٹ