گزشتہ روز کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا اور بھاؤ 4 ہزار 753 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 500 روپے اور 10 گرام میں 8 ہزار 145 روپے کی کمی آئی تھی۔

