پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی ٹیکس فراڈ کیس میں مجرم قرار، عدالت نے سزا سنا دی

IMG 20260521 WA1953


پیرس: فرانس کی ایک عدالت نے پاکستانی نژاد معروف فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق محمود بھٹی کو دو سال کی معطل قید کی سزا دی گئی ہے، اس کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مزید برآں عدالت نے انہیں آئندہ دس سال تک کوئی بھی کمپنی چلانے سے قانونی طور پر روک دیا ہے، جو ان کے فیشن کیریئر کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
محمود بھٹی فرانس کی فیشن انڈسٹری میں پاکستانی نژاد ڈیزائنر کے طور پر اپنی شناخت بنا چکے تھے۔ یہ مقدمہ فرانسیسی ٹیکس حکام کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں مالی بے ضابطگیوں اور ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

متعلقہ پوسٹ