عید الاضحیٰ پر ہیٹ ویو کا خطرہ، کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

IMG 20260521 WA1970


کراچی: محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کردی ہے۔ ماہرین کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 مئی کو ہائی پریشر سسٹم بننے کا امکان ہے جو 26 مئی تک مزید طاقتور ہوجائے گا۔ اس سسٹم کے زیراثر 25 سے 31 مئی تک درمیانی سے شدید نوعیت کی ہیٹ ویو متوقع ہے جو عید کی تعطیلات کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار رات کے اوقات میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، جس سے شہریوں کو رات کو بھی گرمی سے راحت نہیں ملے گی۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا وافر استعمال کریں اور بزرگوں، بچوں اور بیماروں کا خاص خیال رکھیں۔ قربانی کے جانوروں کو بھی دھوپ اور گرمی سے بچانے کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ