ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز، دوحہ میں ایرانی وفد کی قطری ثالثوں سے ملاقات 

news 1793525131 4854



news 1793525131 4854

(24 نیوز )ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ نئی جنگ روکنے اور خطےمیں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کےمطابق ایرانی مذاکراتی وفد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی،جس میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی اور قطری نمائندوں کے درمیان 12 گھنٹے سے زائد بات چیت ہوئی،یہ سفارتی رابطے واشنگٹن کے ساتھ مسلسل رابطہ کاری کے تحت جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر ایرانی ٹینکر ساڑھے 3 ماہ بعد چین پہنچ گیا 

دوسری جانب خلیجی ممالک کو خدشہ ہے کہ انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے شروع ہوسکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا امکان ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ