اسلام آباد / تہران —
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پوری اتھارٹی اور بھرپور نمائندگی کے ساتھ شریک ہوگا، تاہم امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت کے حوالے سے تحفظات برقرار ہیں۔
ایرانی نائب صدر نے پاکستان کی ثالثانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔
سرکاری بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے، مگر واشنگٹن کی ماضی کی پالیسیوں اور عہد شکنی کے پیشِ نظر مکمل اعتماد ابھی قائم نہیں ہوا۔

