اسلام آباد، امریکی وفد کی خصوصی گاڑیاں پاکستان پہنچا دی گئیں

امریکی وفد گاڑیاں.webp


اسلام آباد، امریکی وفد کی خصوصی گاڑیاں پاکستان پہنچا دی گئیں

یہ گاڑیاں مذاکرات کے دوران امریکی وفد کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوں گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم امریکہ–ایران مذاکرات سے قبل غیر معمولی انتظامات سامنے آئے ہیں، جہاں امریکی وفد کی اپنی ذاتی اور خصوصی گاڑیاں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد سے پہلے ہی ایک خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا، جس میں وفد کے زیرِ استعمال جدید اور سیکیورٹی سے لیس گاڑیاں بھی لائی گئیں۔ یہ گاڑیاں مذاکرات کے دوران امریکی وفد کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ انتظامات سیکیورٹی اور پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں، تاکہ اعلیٰ سطحی وفد کو مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور ایران کے درمیان یہ اہم مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں، جن کا مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا۔ امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ ان کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ اسپیکر محمد باکرقالباف کریں گے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ