اسلام آباد: ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی امن مذاکرات کا پہلا دور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ کئی اسلامی ممالک کے اعلیٰ وفود بھی ان مذاکرات میں شریک ہیں۔
اس موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جڑواں شہروں کا مکمل کنٹرول پاک فوج کے ہاتھ میں ہے جس میں تقریباً چار ہزار فوجی جوان، دو ہزار اسلام آباد پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار شامل ہیں۔
حساس مقامات پر جدید TPS-77 ملٹی رولر ریڈار سسٹم نصب کیے گئے ہیں جو 40 ہزار کلومیٹر تک کے دائرے میں آنے والے ہر ڈرون یا میزائل کو شناخت کر کے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی اور JF-17 تھنڈر طیارے فضا میں گشت پر ہیں۔ وقفے وقفے سے سرچنگ آپریشن بھی جاری ہیں۔

