آسٹریلیا کا امریکا اور ایران سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

IMG 20260412 WA12331


کینبرا — آسٹریلیا نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے والے مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں اور جنگ بندی کو مقررہ وقت تک برقرار رکھیں۔
آسٹریلین وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کا کسی ٹھوس نتیجے کے بغیر ختم ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے دونوں فریقوں سے اپیل کی کہ وہ سفارتی راستے کو ترک نہ کریں اور خطے میں استحکام کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ بندی کو مقررہ وقت تک ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ مزید انسانی نقصان سے بچا جا سکے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو۔
آسٹریلیا کا یہ بیان اسلام آباد مذاکرات کے فوری بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی وفد نے کہا تھا کہ امریکا ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے دونوں ملکوں پر سفارتی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ