ہانیہ عامر تنقید کی زد میں آگئیں

ہانیہ عامر 1.webp


ہانیہ عامر تنقید کی زد میں آگئیں

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل میں مختلف صارفین نے ان کے انداز اور لباس پر بحث کی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے دوران اپنے لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

تصاویر میں انہیں مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور تنقیدی تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل میں مختلف صارفین نے ان کے انداز اور لباس پر بحث کی جب کہ کچھ صارفین نے ان کے حق میں حمایت بھی کی۔

یہ پہلی بار نہیں کہ ہانیہ عامر کو اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو تاہم اس سے قبل بھی وہ مختلف مواقع پر اپنے فیشن اور اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا بحث کا مرکز بنتی رہی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ