حج 2026، پاکستان کی 80 رکنی ایڈوانس ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی

Hajj 2026.webp


حج 2026، پاکستان کی 80 رکنی ایڈوانس ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی

حج کے دوران عازمین کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کیلئے جامع ٹرانسپورٹ پلان بھی ترتیب دیا جا رہا ہے

پاکستان نے حج 2026 کے شاندار انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں، جس کے تحت 80 رکنی ایڈوانس ٹیم سعودی عربیہ  پہنچ گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے بھیجی گئی اس ٹیم میں خدام الحجاج اور حج میڈیکل مشن کے ماہر اراکین شامل ہیں، جو عازمینِ حج کی آمد سے قبل تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

یہ ٹیم  مکہ، مدینہ  اور دیگر مقدس مقامات پر رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو منظم کرے گی تاکہ پاکستانی عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ عازمین کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے خصوصی میڈیکل مشن بھی تعینات کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے جو 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

حج کے دوران عازمین کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کیلئے جامع ٹرانسپورٹ پلان بھی ترتیب دیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال عازمینِ حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اور ہر مرحلے پر مکمل نگرانی یقینی بنائی جائے گی تاکہ مقدس فریضہ احسن طریقے سے ادا کیا جا سکے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ