پی ایس ایل 11؛ لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو شکست دے دی

لاہور قلندرز 1.webp


پی ایس ایل 11؛ لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو شکست دے دی

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے۔

کراچی: پی ایس ایل 11 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے 32 رنز سے راولپنڈیز کو شکست دے دی ہے۔

لاہور قلندرز اور راولپنڈیز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 27 واں میچ کراچی میں کھیلا گیا جس میں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے جس کے جواب میں راولپنڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز ہی بناسکی اور 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

راولپنڈیز کے یاسر خان 58 اور سعد مسعود نے 54 رنز بنائے جب کہ دوسرا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

اننگز کے آغاز سے ہی لاہور قلندرز کے بولرز کا پلڑا بھاری رہا، حارث رؤف 3، شاہین آفریدی اور اسامہ میر 2،2 جب کہ ڈینیئل سیمز اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں لاہور قلندرز کے اوپنرز فخرزمان اور محمد فاروق نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا اور پہلی وکٹ پر 121 رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد فاروق 5 چھکے اور 5 چوکوں کے ساتھ 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فخرزمان نے 84 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 11 چوکے شامل تھے۔

علاوہ ازیں عبداللہ شفیق نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ آصف علی 14 اور چیرٹ اسالنکا 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ راولپنڈیز کے محمد عامر اور رضا اللہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ