(24نیوز)افغان طالبان رجیم کی جانب سےجرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی نےپڑوسی ممالک کی سماجی اورمعاشی سلامتی کوداؤ پرلگادیا،عالمی جریدہ افغان سرزمین سےسرحد پاربڑھتی غیرقانونی سرگرمیوں کا ایک اور ثبوت سامنے لے آیا۔
کرغزستان کے معروف جریدہ”دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیا”کےمطابق تاجک سیکیورٹی اہلکاروں نےافغانستان سےتاجکستان سرحدپار کرنےوالے2 افغان منشیات اسمگلرزکو ہلاک کردیا۔
تاجک سیکیورٹی حکام کےمطابق افغان منشیات اسمگلروں نے سرحد عبورکرنےکی کوشش کی تھی۔
تاجکستان کےضلع فرخورمیں اسمگلرز کیخلاف کارروائی کےدوران ہلاک افغان اسمگلرزسے25 کلومنشیات بھی برآمدکرلی گئی، وسطی ایشیائی ممالک افغانستان کی غیرمستحکم عسکری، سیاسی اور معاشی صورتحال کو پہلےہی خطے کیلئےتشویشناک قراردےچکےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف، مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،پنجاب کے پہلے سکائی گلاس برج کی منظوری
ماہرین کے مطابق پڑوسی ممالک میں افغان جرائم پیشہ عناصرکی مسلسل دراندازی اس بات کاثبوت ہےکہ طالبان رجیم ان مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔


