ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیرقانونی فروخت: ڈریپ نے پی ٹی اے سے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کر دی

IMG 20260421 WA1215


اسلام آباد: پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن غیرقانونی تشہیر اور فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
ڈریپ نے ان آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی ہے جو ادویات فروخت کر رہے ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور بغیر نسخے کی ادویات کی آن لائن دستیابی عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ڈریپ کے مطابق سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر نسخے کے بغیر ادویات کی تشہیر جاری ہے جو لوگوں کو خود علاج کی طرف مائل کر رہی ہے۔ خاص طور پر جنسی صحت، وزن کم کرنے اور ذہنی امراض سے متعلق ادویات کی آن لائن فروخت مکمل طور پر غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ بغیر اجازت ادویات کی تشہیر اور فروخت پاکستان کے ڈرگ قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے صحت عامہ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ڈریپ نے پی ٹی اے کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ فوری طور پر ان غیر قانونی پلیٹ فارمز تک رسائی روکی جائے تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ