کے پی میں 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 475 واقعات، 138 شہری جاں بحق

IMG 20260426 WA1014


پشاور (خصوصی رپورٹ) — خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دہشت گردی کے 475 واقعات رونما ہوئے جن میں 138 شہری شہید ہوئے۔ صوبائی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 14 اضلاع میں آپریشنز کے دوران 85 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات میں مجموعی طور پر 1427 ملزمان کو نامزد کیا گیا جن میں سے 107 کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ واقعات قبائلی اضلاع اور جنوبی خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز مسلسل جاری ہیں اور نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ