دو دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، خریدار پریشان

IMG 20260414 WA1829


چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ، صراف بازار میں ہلچل
ملک بھر کے صراف بازاروں میں دو روز کی نسبتاً کمی کے بعد قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,772 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے مقرر ہوگئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی 55 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 7,821 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈیوں میں سونے کی بڑھتی قیمتیں، ڈالر کی مضبوطی اور مقامی کرنسی پر دباؤ اس اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ عام شہریوں بالخصوص شادی بیاہ کے موسم میں زیور خریدنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ پوسٹ