واشنگٹن — یکم مئی 2026
ایک معروف امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف شدید اور تیز رفتار فوجی حملوں کی نئی لہر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد یا تو جاری مذاکرات میں آئے ہوئے تعطل کو ختم کرنا ہے، یا پھر ایران کو جنگ کے مکمل خاتمے سے قبل آخری اور فیصلہ کن ضرب لگانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ حملوں میں ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور حکمت عملی کے تحت آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر عارضی قبضہ کر کے اسے بین الاقوامی بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھولنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
امریکی فوجی اعلیٰ حکام آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ شیئر کیا ہے جس میں اس آبی گزرگاہ کو "آبنائے ٹرمپ” کا نام دیا گیا ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

