
(ویب ڈیسک)برازیل میں ایک ہولناک حادثے میں دو بچوں کی 26 سالہ ماں ہوٹل کی ساتویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت متوفیہ کا دوست ہوٹل کی راہداری میں اس کے ساتھ ہی موجود تھا۔ ریناٹا اور اس کا دوست کمرے کی چابی تلاش کرتے ہوئے راہداری میں موجود تھے۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی دوران ریناٹا راہداری کی کھڑکی کے کنارے پر بیٹھی اور ایلومینیم کے فریم سے ٹیک لگالی۔ فریم اچانک نکل گیا، جس سے وہ ساتویں منزل سے سیدھی ہوٹل کے مرکزی دروازے کی چھت پر جا گری۔
سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھڑکی کا فریم ٹوٹنے سے خاتون نیچے گر گئی، جبکہ اس کا دوست کچھ دیر کے لیے ششدر کھڑا رہا، بعد میں ہوٹل عملے نے پہنچ کر ٹوٹے ہوئے فریم کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔
???? Tragedy in Brazil: 26-year-old woman falls to her death from the seventh floor of a hotel after simply leaning against a window The incident occurred on November 3 at the Rio Poty Hotel in São Luís. Renata Rebeca Saldanha dos Santos leaned against a window. The structure gave way, and she fell from the seventh floor. Her boyfriend was questioned by police over suspicions of involvement in her death, but surveillance footage showed that he neither pushed nor assaulted her. He was released. Police are treating the incident as an accident. The cause of the window’s structural failure is still under investigation.
— NEXTA (@nexta_tv) November 5, 2026
پولیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا اور خاتون کو دھکا نہیں دیا گیا، کیونکہ اس کا دوست واقعے کے وقت اس سے دور تھا، تاہم دونوں افراد مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے۔
ہوٹل انتظامیہ نے افسوسناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ 50 برس کی عمر میں چل بسیں ؛ فلم انڈسٹری میں سوگ، مداح غم سے نڈھال

