
(24 نیوز)سویڈن کے شہر فیگرستا کے ہائی سکول میں نوجوان نے تلوار سے طلبہ پر حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ نوجوان کے حملے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس چیف کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 2 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ تیسرے زخمی شخص کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اسی سکول کا سابق طالب علم تھا،حملہ آور کو پہلے بھی تشدد کے مقدمے میں سزا ہو چکی ہے۔

