ایران نے مذاکرات کی نئی تجویز پاکستانی ثالثوں کو پہنچا دی

IMG 20260424 WA2182


تہران/اسلام آباد: ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک نئی تجویز پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔ پاکستان ان دنوں تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک اہم ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطے خاموشی سے جاری ہیں اور پاکستان دونوں فریقوں کے درمیان پیغام رسانی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
اسلام آباد کا یہ سفارتی کردار خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر ایسے حساس مرحلے میں جب ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات اور جنگ بندی کی صورتحال ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے۔
ابھی تک پاکستانی وزارت خارجہ یا امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس تجویز کی تفصیلات یا سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ پوسٹ