ایرانی وزیر خارجہ کی نئی دہلی میں پریس کانفرنسپاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے: عراقچی

IMG 20260515 WA1796


نئی دہلی — ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھارت کے دورے کے دوران نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، تاہم یہ مذاکرات شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ اپنا دفاع کیا اور اب جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔
آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر رکاوٹوں کا الزام درست نہیں۔ یہ آبنائے صرف ان ممالک کے لیے بند ہے جو ایران کے خلاف جنگ میں ملوث رہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی تجارتی جہازوں کو محفوظ گزرگاہ فراہم کی گئی اور ایرانی بحریہ رہنمائی کر رہی ہے کیونکہ علاقے میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کے باعث صورتحال پیچیدہ ہے۔
امریکا کے ساتھ تعلقات پر عراقچی نے سخت لہجے میں کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے متضاد پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ایران امریکا پر بھروسہ نہیں کرتا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حکمت اور سفارتکاری بالآخر کامیاب ہوں گی۔

متعلقہ پوسٹ