واشنگٹن / اسلام آباد — امریکی کانگریس کے کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کے نام ایک خصوصی تعریفی خط ارسال کیا گیا ہے جس میں حالیہ علاقائی بحران میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی اور عسکری قیادت کے کردار کا کھلے دل سے اعتراف کیا گیا ہے۔
خط میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کاوشوں کو مخلصانہ خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ کاکس نے دائمی قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست قرار دیا۔
یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے وزیر خارجہ نے بھی نئی دہلی میں پاکستان کی ثالثی کا اعتراف کیا ہے، جس سے اسلام آباد کا سفارتی قد بین الاقوامی سطح پر مزید بلند ہوا ہے۔

