جماعت اسلامی کی رہنما ڈاکٹر حمیرا طارق کا بیان: "لانگ مارچ کو لاہور میں روکنا بلاجواز ہے”

لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) – حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے لاہور پریس کلب پر جماعت اسلامی کی "حق دو بلوچستان تحریک” کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن سے پرامن لانگ مارچ کو لاہور میں روکنا بلاجواز ہے۔

ڈاکٹر حمیرا نے کہا کہ بلوچ عوام ملک کے آئین و قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں اور وہ اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے لانگ مارچ پر نکلے تھے۔ ان کا اسلام آباد کی طرف پرامن پیش قدمی روکنا قابل افسوس ہے۔

img 20250731 wa32249186599618610213701
جماعت اسلامی کی رہنما ڈاکٹر حمیرا طارق کا بیان: "لانگ مارچ کو لاہور میں روکنا بلاجواز ہے" 2

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری حکومت کے باوجود وہاں کالے قوانین کا راج ہے، عوام کی محرومیاں بڑھتی جا رہی ہیں، اور جو لوگ تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں، انہیں دہشتگرد قرار دے دیا جاتا ہے۔

"اصل دہشت گرد تو قانون سے بالاتر ہیں، جبکہ مظلوم عوام کو دبایا جا رہا ہے” — ڈاکٹر حمیرا طارق

ڈاکٹر حمیرا نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری اور آئینی جماعت ہے اور وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ موجودہ تحریک بلوچستان کے مظلوم عوام کے لیے ہے جو ریاست سے صرف امن اور انصاف مانگ رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ