حج 2026: ناقص انتظامات پر پاکستانی عازمین کی وزیر مذہبی امور سے شدید شکایات، مقدمہ دائر کرنے کا اعلان


اسلام آباد — حج 2026 کے دوران ناقص انتظامات پر پاکستانی عازمینِ حج نے وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے شکایات کا انبار لگا دیا اور مقدمہ دائر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
عازمین نے شکایت کی کہ انہوں نے 12 سے 12 لاکھ روپے تک ادا کیے لیکن بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ ان کے بقول بستر ناقص ہیں، ٹرانسپورٹ وقت پر نہیں پہنچتی، کھانا خراب اور بعض اوقات جلا ہوا دیا جاتا ہے۔ عازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، کوئی ان کی شکایت سننے والا نہیں اور کوئی پرسانِ حال نہیں۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے عازمین کی شکایات سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ