ایران کا امریکا سے معاہدے کا دعویٰ، وائٹ ہاؤس نے مسترد کردیا

images 11 13


واشنگٹن / تہران — وائٹ ہاؤس نے ایرانی میڈیا کی اُن رپورٹس کو "مکمل طور پر من گھڑت” قرار دے دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ایک ممکنہ امن معاہدے پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
امریکی صدارتی دفتر کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بھی اطلاع بے بنیاد ہے اور اسے سرکاری سطح پر یکسر مسترد کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی ذرائع ابلاغ کی طرف سے پھیلائی جانے والی یہ خبریں گمراہ کن ہیں اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
دوسری جانب، ایرانی سرکاری میڈیا نے دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی پیش رفت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم امریکی موقف نے ان تمام رپورٹس کو یکسر رد کردیا۔
خطے میں کشیدگی کے پیشِ نظر یہ تنازع عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

متعلقہ پوسٹ