امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں — فوجی اسلحہ نیٹ ورکس نشانے پر


واشنگٹن — امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جن کا ہدف ایرانی فوج اور وزارتِ دفاع کو اسلحہ فراہم کرنے والے بین الاقوامی نیٹ ورکس ہیں۔
امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر 6 افراد اور 4 اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو ایران، ہانگ کانگ اور بیلاروس میں سرگرم تھے۔ یہ ادارے اور افراد ایرانی فوج کی اسلحہ خریداری میں سہولت کاری کے الزام میں بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی کے تحت مسلسل نئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ پابندیاں ایران کے فوجی، مالی اور اسلحہ نیٹ ورکس کو کمزور کرنے کی وسیع تر حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔

متعلقہ پوسٹ