ٹرمپ کے بعد نائب امریکی صدر جے ڈی وینس بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مداح

IMG 20260621 WA1234


واشنگٹن / اسلام آباد — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھرپور تعریف کی ہے۔ مذاکرات کے آغاز سے قبل گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دانشمندانہ حکمتِ عملی نہ ہوتی تو شاید ہم آج یہاں نہ ہوتے۔
نائب امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جتنی گفتگو کی ہے، شاید ہی کسی اور عالمی رہنما سے اتنی بات ہوئی ہو۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کو ایک عظیم ملٹری لیڈر قرار دیا۔
جے ڈی وینس کے یہ الفاظ پاک امریکہ تعلقات میں نئی گرم جوشی کی عکاسی کرتے ہیں اور اس بیان کو سفارتی حلقوں میں انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ