تل ابیب / بیروت — اسرائیل نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں قائم سیکورٹی زون سے کسی صورت انخلا نہیں کرے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی افواج کو جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی اور ضرورت پڑنے پر فوج بھرپور کارروائی کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
اسرائیل کے اس اعلان کو لبنانی حکومت اور عرب دنیا نے بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے بھی اسرائیل کے اس موقف پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سفارتی حلقوں میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اقدام خطے میں نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔

