ایران:عوام کو ریلیف دینے کیلئے 12 اشیا کی قیمتیں 6 ماہ تک منجمد رکھنے کا اعلان

news 1790748850 2793



news 1790748850 2793

(ویب ڈیسک)ایران میں عوام کو سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز ہو گیا، 12 اشیا کی قیمتیں 6 ماہ تک منجمد رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ایران میں زیرو انفلیشن اسکیم کا آغاز ہو گیا ہے، میئر تہران علی رضا زاکانی نے کہا کہ بارہ اشیا کی قیمتیں چھ ماہ تک برقرار رہیں گی، گھرانوں کے حجم کے مطابق اشیا کی خریداری کے لیے فی کس مخصوص کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا اشیائے خورد و نوش مقررہ قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، ہر فرد ماہانہ 2 کلو گرام چاول مقررہ قیمت پر خرید سکے گا، 3 اقسام میں سے انتخاب کی سہولت ہوگی، ہر فرد کے لیے ماہانہ 400 گرام کوکنگ آئل کا الاؤنس بھی مقرر کیا گیا ہے۔

میئر تہران علی رضا زاکانی نے اکتوبر میں سبسڈائز اشیا کی تعداد 12 سے بڑھا کر 15 کرنے کا اعلان بھی کیا، اکتوبر سے مرغی کا گوشت، ٹماٹر پیسٹ اور پنیر بھی سبسڈائز اشیا میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی مڈٹرم الیکشن، ٹرمپ ہارنے لگے، ڈیموکریٹس کو 12 پوائنٹس کی برتری، 62 فیصد ووٹرز صدر کی پالیسیوں سے نالاں

انھوں نے کہا پھلوں، سبزیوں کی منڈیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مراکز 108 سے بڑھا کر 200 سے زائد کیے جائیں گے، زیرو انفلیشن اسکیم کے تحت عوام کو ضروری اشیا مقررہ قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ