فیفا ورلڈ کپ: فلسطینی ٹیم میدان میں نہیں، مگر حمایت ہر جانب نمایاں

palestine d


نیویارک — امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوران فلسطین کی قومی ٹیم اگرچہ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی، تاہم فلسطینی پرچم اور "آزاد فلسطین” کے نعرے مختلف اسٹیڈیمز، فین زونز اور عوامی مقامات پر مسلسل دکھائی دیے۔
ہزاروں شائقین نے میچوں سے قبل فلسطینی پرچم لہرا کر غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔ سوشل میڈیا پر بھی فلسطین سے متعلق ہیش ٹیگز اور ویڈیوز بڑے پیمانے پر گردش کرتے رہے، جبکہ کئی ممالک میں "ریڈ کارڈ اسرائیل” مہم بھی نمایاں رہی، جس میں اسرائیل کو بین الاقوامی کھیلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
راؤنڈ آف 32 میں جرمنی اور پیراگوئے کے میچ کے دوران ایک فلسطینی نژاد امریکی خاندان نے اپنے بچے کے ہمراہ فلسطینی پرچم بلند کیا۔ خاندان کے ایک فرد نے انادولو ایجنسی سے گفتگو میں کہا: "ہم فلسطینی امریکی ہیں۔ ہم پورے ورلڈ کپ میں فلسطین کے لیے جشن منا رہے ہیں۔ وہ ہمیں کبھی نہیں روک سکتے۔ آزاد فلسطین!”

متعلقہ پوسٹ