وزارتِ تجارت کا ایران کے ساتھ برآمدات کے لیے 60 روزہ خصوصی رعایت کا فیصلہ

IMG 20260702 WA2219


اسلام آباد — وزارتِ تجارت نے ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو سہل بنانے کے لیے مخصوص برآمدی اشیاء پر 60 روزہ عارضی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ خصوصی رعایت 2 جولائی سے 30 اگست 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ براہِ راست بینکاری چینل موجود نہ ہونے کے باعث برآمد کنندگان کو دشواریوں کا سامنا تھا، اسی لیے یہ عبوری فیصلہ کیا گیا تاکہ برآمدی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
فضائی راستے سے کیلا، آم اور گوشت برآمد کرنے والے تاجروں کو سہولت حاصل ہوگی۔
زمینی راستے سے چاول، آلو، گوشت، جیلاٹن، مکئی، تل اور مویشیوں کی خوراک کی برآمدات پر بھی یہ رعایت لاگو ہوگی۔
وزارتِ تجارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مستحکم رکھنا اور بینکاری چینل کی عدم موجودگی کے باوجود برآمد کنندگان کو نقصان سے بچانا ہے۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ رعایتی مدت کے دوران درکار سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔

متعلقہ پوسٹ