خضدار: قبائلی شخصیت شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر خودکش حملہ، 14 افراد جاں بحق، 5 حملہ آور ہلاک

IMG 20260709 WA1956


خضدار، بلوچستان
بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نمایاں قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ کو بدھ کے روز خودکش اور مسلح دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، جس میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے تمام پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
میر شفیق الرحمن مینگل حملے میں محفوظ رہے، تاہم متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ انتہائی منظم انداز میں کیا گیا۔
ابتدائی طور پر ایک خودکش حملہ آور نے رہائش گاہ کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے داخلی راستہ تباہ ہو گیا۔ اس کے فوراً بعد باقی خودکش اور مسلح حملہ آور گھر کے اندر داخل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً تین گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

متعلقہ پوسٹ