سفیر پاکستان کی کیلیفورنیا میں اسٹیٹ ٹریژر، کاروباری برادری اور پاکستانی امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں

untitled 31786608756 0


سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کیلیفورنیا میں اسٹیٹ ٹریژر، کاروباری برادری اور پاکستانی امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کیلیفورنیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی روابط کا فروغ اوّلین ترجیح ہے۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ریاست کیلیفورنیا کی خزانچی فیونا ما سے ملاقات کی اور پاکستان اور کیلیفورنیا کے تاریخی و اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ انہوں نے امریکی کاروباری اداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کیلیفورنیا کی نارتھ سٹیٹ یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر الفریڈ چیونگ سے ملاقات میں صحت، طبی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی ہے۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سیکرامنٹو کے کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔

انہوں نے ڈیجیٹل معیشت، بینکاری، منصوبہ جاتی فنانسنگ، زرعی ٹیکنالوجی اور ہوا بازی کے شعبوں سے وابستہ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ امریکی کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے ادویات اور فارمیسی سلوشنز کی معروف کمپنی ڈوز پیکر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈوز پیکر کی جدید لیبارٹری ٹیکنالوجی کو سراہا، کمپنی کو پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت اور مسابقتی پیداواری صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

سفیر پاکستان نے سیکرامنٹو میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات کی اور پاک۔امریکہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی امریکیوں کے کردار کو سراہا ہے۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل ہے، مقامی تجارت اور ثقافتی تبادلے میں کمیونٹی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

سفیر پاکستان نے کمیونٹی رہنماؤں پر پاک۔امریکہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے فعال پل کا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے دورۂ سیکرامنٹو کے دوران ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان اور کیلیفورنیا کے تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ