200 کروڑ روپے کا کیس، نورا فتحی کے ورک ویزا پر بھارت میں قیام کا انکشاف

nora fatehi1730469861 0



بالی ووڈ میں کام کرنے والی مراکشی نژاد کینیڈین فنکارہ نورا فتحی نے 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں عدالت کو بتایا ہے کہ وہ بھارت میں ورک ویزا پر مقیم ہیں۔

نورا فتحی جمعے کو دہلی کی روز ایونیو کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج گگن دیپ سنگھ کے روبرو پیش ہوئیں۔ وہ اس مقدمے میں استغاثہ کی گواہ ہیں۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے ساتھ ورک ویزا پر بھارت میں رہتی ہیں۔

فنکارہ نے عدالت کو اپنے چنئی کے دورے اور سوکیش چندرشیکھر کی اہلیہ لینا پالوز سے ملاقات کی تفصیلات بھی بتائیں۔ اس سے قبل نورا نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گواہ ہونے کے ناطے انہیں پیش ہونا چاہیے اور عدالت کو معمولی نہ سمجھا جائے۔ اس کے بعد نورا اس مرتبہ خود عدالت میں حاضر ہوئیں۔

مقدمے میں سوکیش چندرشیکھر پر الزام ہے کہ اس نے فورٹس ہیلتھ کیئر کے پروموٹر شیویندر موہن سنگھ کی اہلیہ ادیتی سنگھ کو مرکزی حکومتی اہلکار ظاہر کرکے ان کے شوہر کی ضمانت کرانے کا جھانسہ دیا اور مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے ہتھیائے۔ دہلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے کیس میں چارج شیٹ بھی جمع کرائی ہے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق سوکیش نے نورا فتحی اور جیکولین فرنینڈس سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراؤں کو مہنگے تحائف دیے تھے۔ 2022 میں ایک لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑی کے معاملے پر نورا نے بتایا تھا کہ سوکیش نے انہیں کار دینے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ