367 ملی میٹر بارش۔۔! ہائی الرٹ جاری

news 1786689766 9260



news 1786689766 9260

(ویب ڈیسک )جاپان کے مشرقی علاقے چیبا میں ریکارڈ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے 4 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ٹوکیو سے نزدیک چیبا شہر میں 24 گھنٹوں میں 367 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ خراب موسم کے باعث 7 ہزار سے زائد مسافر ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں اور درجنوں ریل گاڑیاں منسوخ اور مرکزی شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشفیق الرحیم کا عجیب و غریب ریکارڈ، دنیا ئے  کرکٹ دنیا کو حیران کر دیا 

طوفانی بارش کے بعد شہر میں ہنگامی حالت کا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن کے لیے فوج کی مدد حاصل کر لی گئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ