لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، ٹارگٹ کلر فیاض بٹ کی بیٹی بھی گرفتار

لڑکی گرفتار.webp


لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، ٹارگٹ کلر فیاض بٹ کی بیٹی بھی گرفتار

پولیس نے ٹارگٹ کلرز کی سہولت کاری کے شبے میں مزید تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

لاہور: پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے باپ اور دو بیٹوں کی جانب سے پولیس کو نشانہ بنانے کے پسِ پشت عناصر کی نشاندہی کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران ایک ہی خاندان کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو کیس اسٹڈی قرار دیا گیا ہے۔ باپ اور اس کے دو بیٹوں کی جانب سے پولیس کو نشانہ بنانے کے پسِ پردہ عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

پولیس نے ٹارگٹ کلر فیاض بٹ کی بیٹی ماہ نور شہزادی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جب کہ 21 سالہ ماہ نور اسی مدرسے میں زیر تعلیم رہی جہاں ٹارگٹ کلر فیضان بھی پڑھتا رہا ہے۔

پولیس ذرائع بتاتے ہیں کہ ماہ نور کے موبائل فون اور سماجی رابطوں کے اکاؤنٹس کا فرانزک کروایا جارہا ہے۔ ماہ نور کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر فیاض بٹ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ٹارگٹ کلرز کی سہولت کاری کے شبے میں مزید تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ زیر حراست افراد میں مناواں کا رہائشی ایک رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے ٹارگٹ کلرز کو حملے کے دوسرے مقام تک پہنچایا جب کہ وہ پہلے حملے کے وقت بادامی باغ میں موجود تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹ کلنگ کے پسِ پردہ موجود نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ