پیٹرول 15 ڈیزل 38روپے مہنگا نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

news 1788161912 5590



news 1788161912 5590

(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔

متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2026 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 38 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل  کی قیمتوں میں مزید اضافہ؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

یو اے ای میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.80 درہم یعنی تقریباً 287 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.69 درہم یعنی  تقریباً 279 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ای پلس 91 پیٹرول 3.61 درہم یعنی تقریباً 273 پاکستانی روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4.30 درہم  یعنی تقریباً 325 پاکستانی روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ