روسی فوج کا یوکرائن کے سب سے بڑے سٹیل پلانٹ پر حملہ پلانٹ جزواً بند

news 1786901497 6852



news 1786901497 6852

(ویب ڈیسک)  گزشتہ رات روس کے فضائی حملوں میں  یوکرائن کی سب سے بڑی سٹیل فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا اور 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یوکرین کےجوابی حملوں میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ 

روسی فوج کی کارروائیوں میں یوکرائن کےصنعتی شہر کروی ریہہ میں ملک کا سب سے بڑے سٹیل پلانٹ  نشانہ بنا۔  یوکرینی حکام کے مطابق  روسی فوج کے اس حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

سٹیل پلانٹ  کو چلانے والی کمپنی نے بتایا  کہ ’اس حملے کے نتیجے میں بجلی پیدا کرنے اور بلاسٹ فرنس کے شعبوں میں اہم پیداواری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے اور پلانٹ کے پیداواری عمل کو جزوی طور پر روک دیا گیا ہے‘۔

 روس کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ اس نے ملک بھر میں یوکرائن کے حالیہ حملوں کو ناکام بناتے ہوئے  822 یوکرائنی ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ روسی خطے بیلگورود کے گورنر نے تصدیق کی ہے ایک بس پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے، واضح رہے کہ بیلگورود کا علاقہ مشرقی یوکرائن کی سرحد سے متصل ہے۔

یوکرائنی فوج نے رات گئے روس کے خطے روستوف  میں میزائل فیول تیار کرنے والی ایک اہم تنصیب کو بھی نشانہ بنایا ہے تاہم روس نے اس حملے کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پوپ لیو نے مغربی کنارے میں آبادکاروں کا تشدد روکنے ، دو ریاستی حل کی طرف بڑھنےکا مطالبہ کر دیا





Source link

متعلقہ پوسٹ