
(24نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف نہیں بلکہ ایران نے وقار اور طاقت کے ساتھ امن معاہدے تک رسائی حاصل کی ہے۔
تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے کبھی دشمنوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ معاہدے کو طاقت اور قومی وقار کے ساتھ آگے بڑھایا گیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے ذریعے ایران نے اپنی عزت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ معاہدہ کرتے وقت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اصولوں اور ہدایات کو مدنظر رکھا گیا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ امن کے لیے ہونے والی مفاہمت کو ایران کی کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے، بلکہ یہ ملک کے وقار اور طاقت کے ساتھ حاصل ہونے والا ایک اہم نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عراق: کردستان ریجن کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملے

