امریکہ کی غیر قانونی تارکین کیخلاف کارروائیاں 4,800 بھارتی ڈی پورٹ

news 1787037623 7547



news 1787037623 7547

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت تارکینِ وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کارروائیوں کے تحت امریکہ سے 4 ہزار 800 سے زائد بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے جبکہ امیگریشن حکام کی گرفتاریوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ یعنی امیگریشن نافذ کرنے والے ادارے نے گزشتہ ماہ ریکارڈ 51,000 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

روزانہ کی بنیاد پر امر یکہ  تقریباً 2,000 گرفتاریاں کر رہا ہے جبکہ اگست کے پہلے ہفتے میں اوسطاً 4 ہزار 200 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں ۔ 

مزید پڑھیں:امریکا میں پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ریفائنریوں کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق گزشتہ سال 3,567 بھارتی شہریوں کو امریکہ سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا جو 16 سال کی مدت کی سب سے زیادہ تعداد تھی، رواں سال کی پہلی ششماہی میں ہی مزید 1,273 بھارتی شہری ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔

امریکی تنظیم اسٹاپ اے اے پی آئی ہیٹ کے مطابق جنوری 2025ء سے مارچ 2026ء کے دوران گرفتار کیے گئے 14 ہزار 402 ایشیائی باشندوں میں تقریباً 28 فیصد بھارتی تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ